مائیکروسافٹ کا 25 ڈالر کا موبائل فون,25$ Microsoft Mobile Phone

مائیکروسافٹ کا 25 ڈالر کا موبائل فون

آ
  • پرنٹ کریں
ایک ماہ قبل افشا ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے کئی سستے فون ختم کر کے اپنی توجہ زیادہ مہنگے ونڈوز فون پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے
مائیکروسافٹ نے ایک ایسے سستے فون کے اجرا کا اعلان کیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہو گی، تاہم نوکیا 130 نامی اس فون کی قیمت صرف 25 ڈالر ہو گی۔
ایک ماہ قبل افشا ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا تھا کہ مائیکروسافٹ اپنے کئی سستے فون ختم کر کے اپنی توجہ زیادہ مہنگے ونڈوز فون پر مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔
لیکن اب کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سستے فون جاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے فون بزنس کی سربراہ جو ہالو نے بی بی سی کو بتایا: ’ان کی بہت بڑی مارکیٹ ہے اور اس میں کچھ زیادہ کمپنیاں نہیں ہیں۔‘

سستے فون

"ہمارے پاس اس مارکیٹ میں موثر مقابلہ کرنے کے لیے تقسیم و ترسیل کا نظام موجود ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آج کے سمارٹ فون نہیں پہنچ پاتے، اس لیے اس مارکیٹ میں بہت فائدہ ہے۔"
جو ہارلو
انھوں نے کہا: ’ہمارے پاس اس مارکیٹ میں موثر مقابلہ کرنے کے لیے تقسیم و ترسیل کا نظام موجود ہے۔ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آج کے سمارٹ فون نہیں پہنچ پاتے، اس لیے اس مارکیٹ میں بہت فائدہ ہے۔‘
ہارلو نے کہا کہ مائیکروسافٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کم آمدنی والے طبقوں کو ہدف بنا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کم قیمت کے باوجود فون بنانے اور مارکیٹنگ کا خرچ نکال کر منافع کما سکے گی۔
مائیکروسافٹ نے رواں برس اپریل میں نوکیا کا فون ڈویژن خرید لیا تھا۔
تاہم ہارلو نے تصدیق کی کہ کمپنی نے آشا اور اینڈروئڈ پر چلنے والے نوکیا ایکس فون اور آشا سیریز بند کر دے گی۔
انھیں بند کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لومیا سیریز والے زیادہ مہنگے ونڈوز فون کی مارکیٹنگ کی جائے۔ تاہم بعض حلقوں کے مطابق اس کی وجہ بڑھتا ہوا مقابلہ ہے۔
کمپنی سی سی ایس ان سائٹ کے بین وڈ کہتے ہیں کہ مائیکروسافٹ کو نوکیا 130 کے ہر سیٹ کی فروخت سے بہت معمولی سا منافع حاصل ہو گا، لیکن یہ فون کروڑوں کے حساب سے بک سکتے ہیں۔‘
حال ہی میں ایک رپورٹ آئی تھی جس کے مطابق ایک سال میں 30 کروڑ ایسے فون فروخت ہوتے ہیں جن کی قیمت 35 ڈالر سے کم ہوتی ہ

No comments:

Post a Comment