کچھ تاخیر کے بعد کوک سٹوڈیو کا ساتواں سیزن اکیس ستمبر کو آن ائیر ہونے جا رہا ہے۔
کوک سٹوڈیو نے اپنے نئے شیڈول کا اعلان ہفتے کو ٹوئٹر اور فیس بک پر کیا۔
خیال رہے کہ سیزن 7کو سات ستمبر سے شروع ہونا تھا تاہم اسلام آباد میں دھرنوں اور احتجاج کے بعد اسے وقتی طور پر روک دیا گیا۔
کوک سٹوڈیو کے منتظمین کا خیال تھا کہ میڈیا کی پوری توجہ اسلام آباد میں دھرنوں پر ہے اور ایسے میں نئے سیزن کا آغاز مناسب نہیں ہو گا۔
تقریباً ایک مہینہ گزرنے کے بعد دھرنوں کی کوریج کم ہو گئی ہے اور اب کوک سٹوڈیو کے منتظمین نے اگلے اتوار کو نئے سیزن کی پہلی قسط نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیزن 7میں پاکستان کے مشہورثقافتی اور کچھ نئے گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
ان فنکاروں میں عباس علی خان،عابدہ پروین، ابرار الحق، اختر چنل زہری، اصرار، فریحہ پرویز، حمیرہ چنہ، جاوید بشیر،جواد احمد، جمی خان، کومل رضوی، میشا شفیع، مومن درانی، نصیر شہاب، نیازی برادران، راحت فتح علی خان، ریچل وکاجی، رحما علی، سجاد علی، صنم سعید، سارہ حیدر، عثمان ریاض، استاد رئیس خان، استاد طوفاخان،زوئی وکاجی اور زوہیب حسن شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment